ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «uutiset»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہلسينكی يونيورسٹی كے شعبہ اسلامی مطالعات كے استاد جاكو ہيمين انٹيلا نے اعلان كيا ہے كہ فن لينڈ میں قرأت قرآن كريم كی تعليم كے لیے مدارس اور تعليمی اداروں میں داخلہ لينے والے مسلمانوں كی تعداد میں نماياں اضافہ ہوا ہے ۔
واضح رہے كہ ہلسينكی كا اسلامی مركز فن لينڈ كے ان اسلامی مراكز میں سے ايك ہے جو قرآن كے تعليمی كورسز كا اہتمام كرتے ہیں ۔
فن لينڈ میں مقيم ۱۹ سالہ مسلمان جوان يونس علی جو بچپن سے ہی ہلسينكی كے اسلامی مركز میں قرآن كريم كی تعليمی كلاسوں میں شركت كر رہے ہیں كہتے ہیں : ابتدا میں قرآن كی تعليم بہت مشكل كام تھا كيونكہ عربی زبان فن لينڈ كی قومی زبان سے مكمل طور پر تفاوت ركھتی ہے ۔
1049442