ايران كی قرآن خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «alafrica»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كينيا كے شہر مومباسا كے ميئر سليمان شہبال نے واضح كيا ہے كہ یہ بل كينيا كے عوام كے حقوق كے صريح مخالف ہے اور حقيقت میں اس بل کے ذریعے غير منصفانہ انداز سے ملك كی مسلمان اقليت كو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ہم دہشت گردی كے خلاف اقدامات كے مخالف نہیں ہیں ليكن اس قسم كے بلوں كو پيش كرتے ہوئے مسلمانوں كے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیئے ، جب کینیا جیسے ملک میں انسداد دہشت گردی کا بل پیش کیا جاتا ہے تو حقیقت میں اس کا ہدف مسلمانوں کے خلاف کھلی کاروائی کرنا ہے کیونکہ اس ملک میں صرف مسلمانوں کو ہی دہشت گرد تصور کیا جاتا ہے ۔
1049607