ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی(ايكنا)، کی رپوٹ کے مطابق ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے تہران میں اس کانفرنس کے افتتاحی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی بيداری کی تحریک حکمرانوں کی جانب سے قوموں کی عزت اور ملکوں کے استقلال سے بے توجہی اور سپرطاقتوں کی غلامی کا ردّعمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا : اس تحریک کی ماہیت اسلامی ہے اور یہ تحریکیں اقتدار پرستی،موجودہ سیاسی سسٹم اور داخلی و خارجی پالیسیوں کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انہوں نے مختلف ممالک بالخصوص تیونس، مراكش، مصر اور ليبیا میں لوگوں کی جانب سے اسلامی اقدار کی پابندی کو سراہا ۔
1049504