ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے Atlasinfoنیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے مسلم كونسل فرانس كےچيئرمين نے ان پورٹس كے بارے میں تشويش ظاہر كی ہے جن میں مسلمانوں كے خلاف یہودی دشمنی كا الزام لگايا گيا ہے ۔ مسلم كونسل فرانس نے شہريوں سے كہا كسی شخص كے جرم كو اديان كے ساتھ منصوب نہ كيا جائے ۔
انہوں نے كہا : مسلم كونسل فرانس اعلان كرتی ہے كہ فرانس كے مسلمان تمام شہری جس دين اور عقيدے كے بھی ہوں سب كا احترام كرتی ہے اور فرانس كے سول لاء كے تابع ہیں ۔
ياد رہے فرانس كے ذرائع ابلاغ نے گذشتہ مہينے القاعدہ كے ايك ركن كی رپورٹ شائع كی تھی جس نے متعدد یہوديوں كو قتل كيا تھا مسلم كونسل فرانس نے اس طرح كے اقدامات كو اسلام كے پيروكاروں كے ساتھ منصوب كرنے كو غلط قرار ديا ہے ۔
1050166