پاكستانيوں كی اكثريت امريكہ كو امن و امان كا نمبر ون دشمن قرار ديتی ہے

IQNA

پاكستانيوں كی اكثريت امريكہ كو امن و امان كا نمبر ون دشمن قرار ديتی ہے

23:42 - July 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2366597
بين الاقوامی گروپ : جب سے نیٹو نے افغانستان میں اپنے قدم جمائے ہیں امريكا ہر چار دن بعد دہشت گردوں کے خاتمہ کا بہانہ بنا کر ڈرون حملوں كا استفادہ كر رہاہے جس كے نتيجہ میں سينكڑوں نہتے افراد كا قتل عام ہوا ہے اور شايد یہ وجہ ہے كہ سروے رپورٹیں اس بات كی نشاندہی كرتی ہیں کہ ہر چار پاكستانيوں میں سے تين امريكا كو امن و امان كا نمبر ون دشمن قرار ديتے ہیں ۔
جب سے افغانستان میں امريكہ كی سربراہی میں نیٹو كے فوجيوں نے القاعدہ كے ساتھ جنگ كا سلسلہ شروع كيا ہے اب تك سينكڑوں بے گناہ اور نہتے افراد فريقين كی جنگ میں قتل ہوئے ہیں اور بن لادن كی ميت كے ملنے اور القاعدہ كی جانب سے مشرق وسطی اور افريقا میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے آغاز کے بعد طالبان كےساتھ جنگ ، امریکہ کو افغانستان پر مزید قبضے کے لیے بہترین بہانہ میسر کرتی ہے ۔
وہابی افکار کے حامل عسکریت پسند طالبان افغانستان میں موجودہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے مختلف حربوں من جملہ پاکستانی سرحدوں سے مختلف حملوں اور بم دھماکوں کے ذریعے اپنے طاقت کو قائم رکھنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں ۔
1050713
نظرات بینندگان
captcha