مصر كے سابق آمر حسنی مبارك كی رہائی كا معاملہ ۲اکتوبر تک ملتوی

IQNA

مصر كے سابق آمر حسنی مبارك كی رہائی كا معاملہ ۲اکتوبر تک ملتوی

23:46 - July 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2366606
بين الاقومی گروپ : قاہرہ كی عدالت نے مصر كے سابق آمر حسنی مبارك كے وكيلوں كی جانب سے بیماری کے سبب مبارك كی رہائی كے لیے پیش کی گئی درخواست كے پر بحث كو ۲ اکتوبر تك ملتوی كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قاہرہ كی عدالت نے كل ۱۰ جولائی كو مبارك كے وكيلوں يسری اور محمد عبد الرزاق كی جانب سے بيماری كے سبب مبارك كی رہائی كے لیے جمع كرائی گئی درخواست پر بحث كو۲ اکتوبر تك ملتوی كر دیا ہے ۔
واضح رہے كہ عدالت نے حسنی مبارک کو عمر قيد كی سزا سنائی تھی جبكہ اس كے بیٹوں كو الزام ثابت نہ ہونے کی بنا پر بری كر ديا گيا تھا ۔
ان وکیلوں نے دعوی کیا ہے کہ مبارک کو لمبے عرصے تک جیل میں رکھنا مصر کے قانون ۳۰۶ کی شق نمبر ۳۶ کے صریح مخالف ہے ۔ اس قانون میں زور دیا گیا ہے کہ جو فرد بھی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہو یا مکمل طور پر کمزور ہو چکا ہو اس کا کیس جیلوں کی صحت عامہ کے لیے قائم ادارے کے سامنے پیش کیا جاتا ہے تاکہ ڈاکٹروں کے مکمل معائنے کے بعد قیدی کی رہائی کا جائزہ لیا جا سکے۔
1050830
نظرات بینندگان
captcha