الازہر كی جانب سے مصر كے نئے بنيادی قانون میں اسلامی شريعت كو بحال ركھنے پر زور

IQNA

الازہر كی جانب سے مصر كے نئے بنيادی قانون میں اسلامی شريعت كو بحال ركھنے پر زور

23:46 - July 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2366607
بين الاقوامی گروپ : ۱۰ جولائی كو شيخ الازہر نے ايك بيان كے ذريعے مصر كے بنيادی قانون کی شق نمبر دو کو جو اسلامی شريعت كے نفاذ پر تاکید کرتی ہے ، بحال ركھنے پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ (المنار) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ الازہر (احمد الطيب) نے خيال ظاہر كيا ہے كہ ہم مصر كے اساسی قانون كی شق نمبر دو كو جو قانون كی تشكيل میں اسلامی شريعت كو منبع قرار دينے پر تاكيد كرتی ہے ، حذف كرنے يا اس میں كسی قسم كی ترميم كرنے كی شديد مخالفت كا اعلان كرتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : نئے بنيادی قانون میں اسلامی شريعت كو بغير كسی تبديلی كے باقی ركھا جائے ايسا قانون جو اسلام كو مصر كا سركاری دين اور عربی زبان كو قومی زبان كے ساتھ ساتھ اسلامی شريعت كے مبانی كو قانون كی تشكيل كا اصلی مبنع و مأخذ قرار ديتا ہے ۔
1050609
نظرات بینندگان
captcha