ملائيشا كی قرآنی مقابلوں كی اختتامی تقريب آج رات منعقد ہوگی

IQNA

ملائيشا كی قرآنی مقابلوں كی اختتامی تقريب آج رات منعقد ہوگی

23:36 - July 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2367380
بين الاقوامی گروپ: ملائيشا كے ۵۴ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی اختتامی تقريب آج رات پوٹرا انٹر نيشنل ٹريد سنٹر كے ہال میں منعقد ہوگی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا﴾ كے نمائندے نے كوالالمپور سے رپورٹ دی ہے كہ ملائيشا كے ۵۴ویں بين الاقوامی قرآنی كی مقابلوں كی اختتامی تقريب آج ۱۳ جولائی رات ۸ بجے پوٹرا انٹرنيشنل ٹريد سنٹر كے ہال میں منعقد ہوگی جس میں ملائيشا كے بادشاہ شركت كریں گے ۔
ان مقابلوں میں دنيا كے ۴۲ ممالك كے ۶۰ مرد و زن قاريوں نے شركت كی ہے ان مقابلوں كا شمار دنيا كے قديم ترين مقابلوں میں ہوتا ہے ۔ ان مقابلوں میں جمہوری اسلامی كے نمائندگی امين پويا نے كی اور ان كے ہمراہ استاد ابوالقاسمی راہنمائی كے لئے موجود تھے ۔
۱۰۵۱۵۳۴
نظرات بینندگان
captcha