ايران كی قرآنی خبررسان ايجنسی (ايكنا﴾ نے چوتھے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں تاجكستان كے قاری نصرت اللہ سعد اللہ اف سے گفتگو كی ہے جس میں انہوں نے كہا ان مقابلوں كی سطح كو بلند كرنے كے لئے تفسير اور قرآنی مفاہيم كے شعبے كا ان مقابلوں میں اضافہ كرايا جائے اور ان مقابلوں میں شركت كرنے والے طلبا ثقافتی اور تعليمی اعتبار سے صلاحيت ركھتے ہیں كہ مختلف مذاہب كی تفاسير كا جائزہ لے سكیں ۔
انہوں نے قرآنی ثقافتی كی ترويج میں يونيورسٹيز كے كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا: اس میں پہلا قدم یہ ہے كہ ہر ملك كی يونيورسیٹز قرآنی مقابلے منعقد كرائے جس سے طلباء میں قرآن اور قرآنی تعليمات كے حصول كا شوق پيدا ہوگا۔
۱۰۵۰۶۳۵