ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے newsyemen نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے ۔ مذہبی اور قرآن كريم كی تعليمی انجمن (النور) نے اس تقريب میں ۵۵ مرد و زن قرا كی قدردانی كی ہے ۔
یہ تقريب صدارتی آفس كے ڈائريكٹر علی الانسی كے زير نگرانی منعقد ہوئی النور قرآنی انجمن كے ڈائريكٹر جنرل محسن عبدہ الحسنی نے كہا : یہ ہماری سالانہ تقريب ہے جس میں انجمن ﴿النور) حفاظ قرآن كريم كے اعزاء میں یہ تقريب منعقد كرتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا انجمن النور اپنی تاسيس سے لے كر آج تك ۲۵۲ قرا كی تربيت كر چكی ہے اور اس وقت ۲۲۵۷ مرد و زن طلبا انجمن (النور) كے قرآنی كلاسوں میں شركت كر رہے ہیں ۔
رپورٹ كے مطابق انجمن النور يمن كے علاقے صنعا قديم میں واقع ہے اور یہ ۲۰۰۴ میں تاسيس ہوئی تھی۔
۱۰۵۰۲۸۸