بحرينی عوام پر تشدد میں استعماری الائنس ملوث ہے

IQNA

بحرينی عوام پر تشدد میں استعماری الائنس ملوث ہے

20:58 - July 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2368235
بين الاقوامی گروپ : بحرين كے دار الحكومت منامہ كے امام جمعہ اور شيعہ رہبر نے گذشتہ روز 13 جولائی كو نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا : بحرينی عوام پر آل خليفہ كے جرائم میں بعضی عالمی طاقتیں ملوث ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں (ايكنا) نے لبنان كے ریڈيو نور سے نقل كيا ہے كہ بحرين كے علاقے الدراز كی مسجد امام صادق كے خطيب امام جمعہ اور شيعہ رہبر آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے گذشتہ روز نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا : بحرينی عوام كے حقوق كی پامالی اور آزادی پر پابندی فقط داخلی سياست نہیں ہے ۔
بلكہ ايك سياسی معاہدہ ہے جس میں خليج فارس كے ممالك اور بعض عالمی طاقتیں شامل ہیں ۔ تحريك امل سلامی پر پابندی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا آہت اللہ عيسی قاسم نے كہا : صدائے حق كو دبانے اور آزادی بيان كو ختم كرنے كا یہ بھی ايك طريقہ ہے اور دوسری تنظيموں كے لئے ايك طرح كی دھمكی ہے ۔
انہوں نے كہا : افراد كی گرفتاری، آزادی پر بندش ، گھروں پر حملے ، بچوں ، بوڑوں اور خواتين كو خوف زدہ كرنا اور ان كی توھين كرنا جيسے اقدامات پر ہم انہیں كہتے ہیں اپنی عزت آزادی اوركرامت كے لئے اللہ كے سوا كسی كی طرف ہاتھ نہیں پھيلائیں گے كسی سے مدد نہیں مانگیں گے آج دنيا انسانی حقوق كی بات كر رہی ہے ۔ ليكن اسے خطے كی حكومتیں انسانی حقوق كی پامالی كر رہی ہیں ۔
1052103
نظرات بینندگان
captcha