سعودی عرب میں ايك اور شيعہ جوان كی شہادت /احتجاجی مظاہرے جاری

IQNA

سعودی عرب میں ايك اور شيعہ جوان كی شہادت /احتجاجی مظاہرے جاری

0:00 - July 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2368305
بين الاقومی گروپ : سعودی شيعہ عالم دين شيخ نمر النمر كی گرفتاری كے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں كو كچلنے كے لیے سعودی سيكورٹی فورسز كی جانب سے تشدد اور فائرنگ كے نتيجے میں صوبہ قطيف كا تيسرا شيعہ جوان شہيد ہو گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ (العالم) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی وزارت داخلہ نے اعلان كيا ہے كہ پوليس اسٹيشن پر پٹرول بمب سے حملے كا قصد كرنے والے "عبد اللہ الاجامی" كو فائرنگ كر كے قتل كر ديا گيا ہے ۔
وزارتخانے نے زور ديا ہے : موٹر سائيكل پر سوار یہ جوان اپنے ۴ ديگرساتھيوں كے ہمراہ جيسے ہی پوليس اسٹٰشن كے سامنے پہنچا تو ان میں سے ايك نے اسٹيشن پر پٹرول بمب سے حملہ كيا ہے ۔ دوسری طرف اہليان قطيف نے وزارت داخلہ كے اس بيان كی شديد الفاظ میں ترديد كرتے ہوئے واضح كيا ہے كہ پوليس اسٹيشنز كے گرد موجود ركاوٹوں اور حفاظتی حصار كے پيش نظر اس قسم كا من گھڑت قصہ حقيقت سے مكمل طور پر خالی نظر آتا ہے ۔
1052639
نظرات بینندگان
captcha