ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے Alkanz نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اس منصوبے كا مقصد فرانس كے مسلمانوں كی مساجد اور مراكز كا تعارف ہے ۔ اس منصوبے كا اجراء كرنے والوں كا ارادہ ہے كہ رمضان المبارك میں ہر روز فرانس كے شہروں میں سے ايك شہر میں جائیں ۔
یہ منصوبہ اسلامی ويب سائٹ kanz. Org اور Trouvet mosque.frكے تعاون سے شروع ہوا ہے ۔ مسجد كی تعمير اور تاريخ ، تصاوير، انتظامیہ كے انٹرويوز رمضان المبارك كے ايام میں ان دو ويب سائٹز سے شائع ہوں گے ۔ اس منصوبے كوچلانے والوں نے كہا كہ مسلسل دوسرے سال سے اس كو جاری كررہے ہیں ۔ ہم نے فرانس كے مختلف شہروں كی مساجد كے منتظمين كو دعوت دی ہے كہ مساجد كی تصاوير، مقالات، مسجد كا تاريخچہ وغيرہ ہيمیں ارسال كریں تاكہ ہم انہی اپنی ويب سائٹس پر پيش كریں ۔
1052954