برطانیہ میں شيعہ علمی مطالعات انسٹی ٹيوٹ كی قابل قدر خدمات

IQNA

برطانیہ میں شيعہ علمی مطالعات انسٹی ٹيوٹ كی قابل قدر خدمات

21:46 - July 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2369185
بين الاقوامی گروپ : برطانیہ می قائم شيعہ علمی مطالعات انسٹی ٹيوٹ نے غير مسلم افراد كو تشيع كی طرف مائل كرنے كے لئے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں، یہ انسٹی ٹيوٹ تشيع كے بارے میں تحقيق كرنے والوں كے لئے تمام وسائل فراہم كرتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے گفتگو كرتے ہوئے اس انسٹی ٹيوٹ كے سرپرست سيد صاحب خوئی نے كہا كہ ہمیں لندن میں اسلامی قرآنی سرگرمياں انجام دينے میں كوئی مشكل پيش نہیں آئی اس انسٹی ٹيوٹ كےذريعے ہم سالانہ بہت زيادہ افراد كواسلام اور قرآنی تعليمات سے آشنا كراتے ہیں ۔
رمضان المبارك میں اس انسٹی ٹيوٹ كے پروگرامز كے بارے میں انہوں نے كہا كہ ہرسال ايك حافظ قرآن كو دعوت دی جاتی ہے جو اذان مغرب سے ايك گھنٹے پہلے تلاوت كرتے ہیں اس كے بعد نماز جماعت ہوتی ہے اور پھر خطاب اور افطار كا اہتمام ہوتا ہے انہوں نے كہا كہ انسٹی ٹيوٹ میں رمضان المبارك كےخطاب انگريزی، عربی اور فارسی زبان میں منعقد ہوتے ہیں اور تقريبا ہر روز 2000 افراد شركت كرتے ہیں ۔
1042166

نظرات بینندگان
captcha