بحرين كے شيعہ علماء كا آيت اللہ نمر كی رہائی كامطالبہ

IQNA

بحرين كے شيعہ علماء كا آيت اللہ نمر كی رہائی كامطالبہ

21:50 - July 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2369189
بين الاقوامی گروپ : شيعہ علماء كونسل بحرين نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں آيت اللہ نمر كی گرفتاری كی مذمت كرتے ہوئے سعودی عرب كی حكومت سے مطالبہ كيا ہے جلد از جلد اس شيعہ عالم دين كو رہا كيا جائے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے (ریڈيو نور) لبنان سے نقل كيا ہے كہ شيعہ علماء كونسل بحرين نے ايك بيانیہ جاری كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی حكومت آيت اللہ نمر اور دوسرے سياسی قيديوں كوجلد از جلد رہا كردے اس بيانیے میں تاكيد كی گئی ہے كہ سعودی عرب میں شيعہ كميونٹی كے سياسی سماجی اور قانونی حقوق كے مسائل كو گفتگو كےذريعے حل كيا جائے ۔
بحرينی علماء نے كہا كہ آل سعود كی سيكورٹی فورسرزمخالفين كے ساتھ تشدد كی پاليسی استعمال كر رہی ہیں جس كی ہم مذمت كرتے كرتے ہیں اور شہداء اورسياسی قيديوں كی فيمليز كے ساتھ اظہار يكجہتی كا اعلان كرتے ہیں ۔
1053077

نظرات بینندگان
captcha