IQNA

6:48 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2369319
بين الاقوامی گروپ : مراكش كی اسلامی جماعت "عدالت و ترقی" كے ساتویں كنونشن كا افتتاح ۱۴ جولائی كو مراكش كے دار الحكومت «رباط» میں كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "FRANCE 24" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار "جمہوريت كی جدوجہد" كے عنوان سے منعقد كيا گيا جبكہ كل بمطابق ۱۵ جولائی یہ اختتام پذير ہو گيا ہے ۔
مراكش كی حزب عدالت و ترقی كے ساتویں سيمينار كی افتتاحی تقريب میں جماعت سے تعلق ركھنے والے دو ہزار كے لگ بھگ داخلی اور بيرونی مسئولين نے شركت كی اور یہ تقريب مولای عبد اللہ كمپليكس رباط میں منعقد ہوئی ۔
مراكش كے وزير اعظم اور حزب اسلامی عدالت و ترقی كے سربراہ عبد اللہ بنكيران نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں خيال ظاہر كيا : یہ سيمينار ايك ايسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے كہ خطے كی بعض حكومتیں ساقط ہو چكی ہیں اور لوگ اپنے حكمرانوں سے اكتا چكے ہیں ۔
1053138
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: