ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے Two Cricles نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا كہ سيمينار میں ہندوستان كی مختلف يونيورسٹيوں كے مسلمان طلباء نے شركت كی ہے ۔
ہندوستان كی مسلم سٹوڈنٹ آرگنائزيشن كے چئيرمين سيد محمد قادری نے اس سيمينار میں اعلان كيا : ہم ہندوستانی عوام فلسطين كے بہادر عوام جو صہيونی غاصبوں كے سامنے كھڑے ہیں ۔ يكجہتی كا اعلان كرتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہم فلسطينی عوام كے استقلال اوراستحكام كی حمايت كرتے ہیں اور صیہونی حكومت كو فلسطين كی نسل كشی اور مقامات مقدسہ كی توہين اور بيت المقدس كو تباہ كرنے پر اس كی شديد مذمت كرتے ہیں ۔ ہم فسلطينی حكومت اور حكام سے مطالبہ كرتے ہیں كہ صیہونی جرائم كی وجہ سے اسرائيل سے رابطہ ختم كرے اسی طرح ہم ہندوستان كی حكومت سے مطالبہ كرتے ہیں كہ غاصب اسرائيل حكومت كے ساتھ اقتصادی ، ثقافتی ، سياسی اور فوجی تعلقات ختم كرے ۔
1053629