فرانس میں رمضان المبارك كی مناسبت سے قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

فرانس میں رمضان المبارك كی مناسبت سے قرآنی مقابلوں كا انعقاد

19:21 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2370158
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے شہر كلواڈوس میں 12 اگست سے دوسرے حفظ قرآن كريم كے مقابلے شروع ہوں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے Islam normandie نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے ۔ یہ مقابلے اسلامك كلچرل فورم كلواڈوس كے تعاون سے منعقد ہوں گے اور تمام مسلمان ان مقابلوں میں شركت كر سكتے ہیں ۔ اس میں9 سال كے بچوں كے لئے حفظ سورہ مطففين 10 سے 14 سال كے بچوں كے لئے حفظ سورہ قاف اور 15 سے 18 سال كے بچوں كے لئے حفظ سورہ لقمان 19 سے 25 سال كے افراد كے لئے حفظ سورہ نور 26 سال سے زيادہ عمر كے افراد كو حفظ سورہ كہف كے مقابلے ہوں گے ۔
ہر گروپ سے تين برتر افراد كےانتخاب كے بعد انہیں انعامات دئیے جائیں گے ۔
1053963

نظرات بینندگان
captcha