ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مسلمان طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلے میں قطر كے نمائندے فاروق اعظم سے گفتگو كی ہے جس میں انہیں كے كہا مقابلوں میں شريك افراد كے لئے مقابلے كا طريقہ كار بہت اہميت كا حامل ہوتا ہے۔ اب جبكہ چوتھے بين الاقوامی مقابلے شروع ہو رہے ہیں تو شركاء كے لئے بريفنگ ضروری ہے تا كہ مقابلوں كی سطح بلند ہو سكے ۔ فاروق اعظم 22 سالہ حافظ ہیں انہوں نے كہا یہ بين الاقوامی قرآنی مقابلے وحدت اسلامی میں مركزی كردار ادا كرسكتے ہیں كيونكہ ان میں تمام مذاہب كے افراد شركت كرتے ہیں ۔ تمام مسلمان ايك كتاب كے ماننے والے ہیں اور آپس میں متحد ہیں ۔
1052669