دبئی ايوارڈ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كو براہ راست ديكھا جائے گا

IQNA

دبئی ايوارڈ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كو براہ راست ديكھا جائے گا

19:33 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2370175
بين الاقوامی گروپ : دبئی ايوارڈ بين الاقوامی مقابلے منعقد كرانے والے كمیٹی كے صدر نے اعلان كيا ہے ان مقابلوں كو براہ راست ديكھايا جائے گا اس لئے سٹلائٹ چينلز عرب سٹ، نايل سٹ اوراينٹل سٹ 1،2كے ساتھ معاہدہ ہواہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نےامارات سے شائع ہونے والے اخبار (البيان) سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی قرآنی مقابلے كی انتظامیہ كمیٹی كے صدر ابراہيم محمد بوملحہ نے كہا دبئی ايوارڈ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كو براہ راست ديكھانے كے لئے چارسٹلائٹ چينلز عرب سٹ ، اور اينٹل سٹ 1،2 كے ساتھ معاہدہ ہوا ہے ۔
ان قرآنی مقابلوں كو ریڈيو اور ٹيلی ويژن پر ديكھايا جائےگا ان مقابلوں كے پوسٹر حال حاضر میں شائع ہو رہے ہیں ۔ ابراہيم بوملحہ نے كہا : عالم اسلام كے 13 ممتازمبلغ عصام العويد ، شيخ سليمان الجبيلان ، خالد المصلح ، رقبہ محارب ، علی منصوركيالی ، صبری الدمرداش ، عمرعبد الكافی قرآنی مقابلے كے آغاز سے پہلے مختلف موضوعات پر خطاب كریں گے ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں ۹۰ ممالك شركت كر رہے ہیں اور یہ يكم رمضان المبارك سے شروع ہوں گے ۔
1053989
نظرات بینندگان
captcha