اذان كے ساتھ موسيقی كا اجرا ؛ صیہونيوں كا نيا اسلام مخالف اقدام

IQNA

اذان كے ساتھ موسيقی كا اجرا ؛ صیہونيوں كا نيا اسلام مخالف اقدام

23:13 - July 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2372271
بين الاقوامی گروپ : بيت المقدس كے شمال مشرق میں واقع علاقے (فرنج ہيل) كے یہوديوں نے العيسویۃ گاؤں كی مسجد كے ارد گرد اذان كے ساتھ ہی طاقتور سپيكروں كے ذريعے راك اينڈ رول موسيقی كے اجرا كا فيصلہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے صیہونی روزنامے «algemeine»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرنچ ہيل میں مقيم یہوديوں نے اذان كے ساتھ ہی مسلمانوں كے مذہبی پروگراموں كے خلاف احتجاج كے لیے مسجد كے ارد گرد لگے ہوئے لاؤڈ سپيكروں كے ذريعے موسيقی نشر كی جائے گی ۔
اسرائيلی حكومت كے ذرائع كی رپورٹ كے مطابق ، اس علاقے كے یہوديوں نے كمپنی سے طاقت ور سپيكر خريدنے كا فيصلہ كيا ہے تاكہ مسجد سے نشر ہونے والی اذان كے مقابل میں راك اينڈ رول موسيقی كا اجرا كر سكیں ۔
1055164
نظرات بینندگان
captcha