كراچی میں اسلامی خطاطی اور آرٹ نمائش كا انعقاد

IQNA

كراچی میں اسلامی خطاطی اور آرٹ نمائش كا انعقاد

23:18 - July 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2372276
بين الاقوامی گروپ : ۱۶ جولائی كو پاكستان كے شہر كراچی میں اسلامی خطاطی اور آرٹ نمائش منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «The News»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے اس نمائش میں پاكستان كے معروف آرٹسٹوں "محمد شفيق" اور "عاصف غزالی" كے فن پاروں كو منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس نمائش میں قرآنی موضوعات پر مشتمل خطاطی كو نمائش كے لیے ركھا گياہے ۔ اسی طرح قرآنی آيات پر مشتمل پاكستان کے دیگر جوانوں كی آئل پينٹنگز اور خطاطی كو بھی نمائش كے لیے ركھا گيا ہے ۔
نمائش كے آرگنائزر عاصف غزالی نے اعلان كيا ہے كہ یہ نمائش ہنر اور خطاطی پر مشتمل اسلام کی ذرخیز ميراث کا تعارف پیش کرنے كے لیے منعقد كی گئی ہے ۔
انہوں نےمزید کہا : اس نمائش سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ضرورت مند افراد کے درمیان تقسیم کیا جا ئے گا۔
1055196
نظرات بینندگان
captcha