ايران كی قرآنی خب رساں ايجنسی (ايكنا) نے كويتی نيوز ايجنسی (انفراد) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايك خودکش حملہ آور نے شيعوں كے مرجع آيت اللہ العظمی سيد علی سيستانی كو قتل كرنے كے لیے ان كے گھر پر حملے كی ناکام کوشش کی ہے جس كو پوليس نے حملے سے پہلے ہی گرفتار كر ليا ہے ۔
سيكورٹی ذرائع نے نجف كی انسداد دہشت گردی فورس كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا : حملہ آور نے خودكش جيكٹ پہن ركھی تھی جس كوسيكورٹی فورسز نے آيت اللہ سيستانی كے گھر كے قريب سے گرفتار كر ليا ہے ۔
بیروت میں آيت اللہ سيستانی كے دفتر كے ترجمان حامد الخفاف نے بھی اعلان كيا ہے كہ ۱۵ جولائی كو نجف كے ايك ۳۹ سالہ شہری كی جانب سے آيت اللہ سيستانی كو قتل كرنے كی كوشش كی گئی ہے۔
1054706