نجف اشرف میں آيت اللہ سيستانی كو قتل كرنے كی كوشش/ خودکش حملہ آور گرفتار

IQNA

نجف اشرف میں آيت اللہ سيستانی كو قتل كرنے كی كوشش/ خودکش حملہ آور گرفتار

23:23 - July 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2372280
بين الاقوامی گروپ : عراق كے سيكورٹی ذرائع نے ايك مسلح شخص كی جانب سے آيت اللہ سيستانی كے گھر پر حملے اور ان كو قتل كرنے كی كوشش كے بارے میں اطلاع دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خب رساں ايجنسی (ايكنا) نے كويتی نيوز ايجنسی (انفراد) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايك خودکش حملہ آور نے شيعوں كے مرجع آيت اللہ العظمی سيد علی سيستانی كو قتل كرنے كے لیے ان كے گھر پر حملے كی ناکام کوشش کی ہے جس كو پوليس نے حملے سے پہلے ہی گرفتار كر ليا ہے ۔
سيكورٹی ذرائع نے نجف كی انسداد دہشت گردی فورس كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا : حملہ آور نے خودكش جيكٹ پہن ركھی تھی جس كوسيكورٹی فورسز نے آيت اللہ سيستانی كے گھر كے قريب سے گرفتار كر ليا ہے ۔
بیروت میں آيت اللہ سيستانی كے دفتر كے ترجمان حامد الخفاف نے بھی اعلان كيا ہے كہ ۱۵ جولائی كو نجف كے ايك ۳۹ سالہ شہری كی جانب سے آيت اللہ سيستانی كو قتل كرنے كی كوشش كی گئی ہے۔
1054706
نظرات بینندگان
captcha