مسلمان طلباء کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے ؛ قرآنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مناسب موقع

IQNA

مسلمان طلباء کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے ؛ قرآنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مناسب موقع

23:27 - July 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2373128
بین الاقوامی گروپ : محمد العاید نے واضح کیا ہے کہ مسلمان طلباء کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں نے امیدواروں کی قرآنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔
مسلمان طلباء کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں انگلینڈ کے نمائندے قاری محمد العاید نے ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی (ایکنا)کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران خیال ظاہر کیا ہے کہ ان مقابلوں کے انعقاد سے دنیا بھر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو مختلف شعبوں میں مقابلہ کرنے کا موقع ملتا ہے اور ان میں شوق پیدا ہوتا ہے تاکہ قرآنی شعبے میں مزید بہتر انداز سے کام کریں اور اس موضوع نے ایران کو دنیا بھر کے مسلمان جوانوں کے لیے نقطہ امید بنا دیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران میں قرآن کریم کے حوالے سے سرگرم افراد نے قرأت کی تعلیم کے لیے تحقیق کے ساتھ سوفٹ وئیڑز تیار کرلیے ہیں ۔ کہ جن میں المائدہ اور شمیم نور کا نام قابل ذکر ہے ۔
1054192
نظرات بینندگان
captcha