ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے Press TV كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بنگلاديش كے وزير خارجہ ڈيپو مونی نے ۲۰ جولائی كو اعلان كيا ہے كہ یہ ملك پناہگزينوں كی وطن واپسی كے لیے ميانمار كی مدد كررہا ہے ، درحالنكہ ميانمار كےمسلمان پناہگزينيوں كی وطن واپسی كا مسئلہ گزشتہ دس سال سے بے نتيجہ ہے ۔
واضح رہے كہ ڈھاكہ كی یہ درخواست اس وقت پيش كی گئی ہے جب مسلمان اقليت كی نسل كشی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔
بنگلاديشی وزير خارجہ نے ميانمار سے گزشتہ چھ ہفتوں سے جاری تشدد كو فوری روكنے اور سينكڑوں مسلمانوں كی جانوں كے تحفظ كو يقينی بنانے كا بھی مطالبہ كيا ہے ۔
1058220