سنگاپور میں اسلامی معماری اور ہنر نمائش كا انعقاد

IQNA

سنگاپور میں اسلامی معماری اور ہنر نمائش كا انعقاد

20:56 - July 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2373972
بين الاقومی گروپ : سنگاپور كے (ايشيائی تہذيبیں) نامی ميوزيم میں اسلامی معماری اور ہنر نمائش جاری ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Channel News Asia»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۹ جولائی سے شروع ہونے والی اس نمائش میں ايران اور تركی سميت ۶ مسلمان ممالك كے مسلمان آرٹسٹوں كے ۱۰۰ سے زائد فن پارے منظر عام پر ركھے گئے ہیں ۔
واضح رہے كہ یہ ميوزيم مسلمان آرٹسٹوں كے اسلامی ماحول كے بارے میں ادراك اور اسلامی تاريخی معماری اور ہنر سے آشنائی كی شناخت كے لیے قائم كيا گيا ہے ۔
ميوزيم كے شعبہ ہنر كے انچارج كلمنٹ اون نے اعلان كيا ہے كہ اسلامی معماری اور ہنر نمائش كی صورت میں سنگاپور كے مسلمانوں كے پاس اسلامی ثقافت كے ساتھ دوبارہ رابطہ بحال كرنے كا مناسب موقع ہے ۔
1058315
نظرات بینندگان
captcha