فرانس ؛ مسلم كونسل كے صدر كی اولانڈ سے ملاقات

IQNA

فرانس ؛ مسلم كونسل كے صدر كی اولانڈ سے ملاقات

22:57 - July 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2374007
بين الاقوامی گروپ : ۲۰ جولائی كو فرانس كی مسلم كونسل كے صدر محمد موسوی نے صدر ہاؤس میں فرانس كے صدر فرانسوآ اولانڈ سے ملاقات كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ (سفير نور) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ملاقات كے دوران مسلم كونسل كے صدر نے فرانس كے نئے صدر كی جانب سے ملك كی دينی اقليتوں كی مشكلات كے بارے میں خصوسی دلچسپی كی قدردانی كرتے ہوئے اميد ظاہر كی ہے كہ نئی حكومت میں اسلام كو ملك كی روحانی فضا میں مركزی عنصر كے طورپر پيش اور اس كے سياسی عنوان كو حذفكيا جائے گا ۔
انہوں نے مسلم كونسل كی سرگرميوں كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كی اور اس اسلامی تنظيم كے نئے منشور كے بارے وضاحت پيش كرتے ہوئے اولانڈ سے اپيل كی ہے كہ ائمہ جماعت كی تربيت كے لیے اس كونسل كے اختيارات میں اضافہ كيا جائے ۔
1058117
نظرات بینندگان
captcha