جہاد اسلامی كی جانب سے ہیڈ كوارٹر كی ايران منتقلی پرمبنی خبروں كی ترديد

IQNA

جہاد اسلامی كی جانب سے ہیڈ كوارٹر كی ايران منتقلی پرمبنی خبروں كی ترديد

18:04 - July 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2376619
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كی مزاحمتی تحريك (جہاد اسلامی) نے تحريك كے ہیڈكوارٹر كو شام كے دارالحكومت دمشق سے ايران منتقل كیے جانے پر مبنی خبروں كی تكذيب كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فسلطين كی سياسی تحريك جہاد اسلامی كے سياسی دفتر كے ركن نے كہا ہے كہ تحريك كے ہیڈكواٹر كو شام كے دارالحكومت دمشق سے ايران منتقل كیے جانے پر مبنی خبریں حقيقت سے عاری ہیں اورابھی تك اس تحريك كا ہیڈكواٹر اور اس كے ذيلی ادارے پہلے كی طرح دمشق میں فعاليت كر رہے ہیں اور كسی چيزمیں بھی تبديلی نہیں آئی ہے ۔
واضح رہے كہ اس سے قبل لندن سے نكلنے والے اخبار روزنامہ (الشرق الاوسط) نے نام ظاہر كیے بغير بعض ذرائع سے نقل كيا ہے كہ جہاد اسلامی كا ہیڈ كوراٹر شام سے منتقل ہو چكا ہے ليكن ابھی تك جہاد اسلامی شام میں سر گرم ہے اور شامی حكومت كے ساتھ اسكے تعلقات بھی اپنے معمول پر ہیں ۔
1060622
نظرات بینندگان
captcha