ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «thegolftoday»، كے حواے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے اس فيسٹيول كے انچارج نے واضح كيا ہے كہ گزشتہ سالوں میں لوگوں كی جانب سے اس فيسٹيول كے بھر پور استقبال كے بعد ہم نے اس سال مذہبی خطابات كو علاقے كی دو مسجدوں میں منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے تاكہ زيادہ سے زيادہ خواہشمند حضرات ان پروگراموں سے استفادہ كر سكیں ۔
واضح رہے كہ یہ فيسٹيول "پاكدامنی كی ترويج اور گناہوں سے اجتناب" كے موضوع پر خطاب كے ساتھ شروع ہو گا ۔
قابل ذكر ہے كہ فيسٹيول كے دوران "ماہ رمضان میں پيغمبر اسلام(ص) كے ساتھ" كے موضوع پر خطاب پيش كيا جائے گا جس كے دوران ماہ رمضان كی فضيلت اور اس سے مربوط تاريخی حقائق كی جانب اشارہ كيا جائے گا ۔
1060381