ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق، بين الاقوامی قرآنی نمائش میں شام كے اسٹال "مسلمان اقوام اور ثقافت" میں شركت كرنے والے دينی مدرسے امام خمينی كے قرآنی استاد "محمد باسم صندوق" نے خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اسٹال كا دورہ كيا ہے ۔
محمد باسم صندوق نے اس دورے میں خبروں كے مختلف شعبوں میں ايكنا كی سرگرميوں سے آگاہی حاصل كی اور مسرت كا اظہار كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ جامعۃ المصطفی سے وابستہ مسلمان "اقوام اور ثقافت" نامی اسٹال كا افتتاح ۲۱ جولائی كو مصلی امام خمينی میں منعقدہ بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں كيا گيا ہے ۔
1060850