ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "atlasinfo" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كے وزير خارجہ نے ۲۳ جولائی بروز سوموار كو كہا : سعودی عرب میں تعينات فرانسيسی قونصلیٹ لوئيس بلين (Louis Blin)، كا جدہ شہر میں اسلامی تعاون تنظيم كے نمائندے كی حيثيت سے انتخاب عمل میں لايا گيا ہے ۔
انہوں نے زور دے كر كہا : دنيا بھر كے ۵۷ ممالك كی نمائندہ ہونے كی حيثيت سے اسلامی تعاون تنظيم كا كردار انتہائی اہم ہے اور اسی رو سے فرانس كی حكومت اس تنظيم كے ساتھ تعلقات كے فروغ میں دلچسپی لے رہی ہے ۔
قابل ذكرہے كہ فرانس كے وزير خارجہ نے اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو كے كردار كو بھی سراہا ۔
1061034