ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ سفير نيوز كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تقريب كل اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كے سفيروں كی شركت كے ساتھ پيرس شہر میں منعقد ہوئی ۔
مسلم سفيروں كے لیے مخصوص افطار پارٹی كا آغاز فرانسيسی وزير خارجہ لوران قابيوس كی تقرير سے ہوا ، انہوں نے اس تقريب میں اعلان كيا كہ افطار پارٹی كا انعقاد فرانسيسی حكومت كی اسلامی ممالك كے ساتھ تعلقات كو فروغ دينے كی پاليسی كا تسلسل ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : فرانسيسی حكومت لائيك اصولوں كی بنياد پر فعاليت كر رہی ہے ليكن یہ امر شہريوں اور حكومت كے درميان باہمی احترام قائم كرنے كی راہ میں حائل نہیں ہے ۔
1060997