بين الاقوامی گروپ : عراق كی مسلم علما جماعت نے ايك بيان كے ذريعے ميانمار كے مسلمانوں كی نسل كشی كی مذمت كرتے ہوئے زور ديا ہے كہ آج علاقے كے مسلمانوں كی خراب صورتحال كے مقابل پر ردعمل کا اظہار ایک ايسا پيمانہ ہے جس كے ذريعے انسانی حقوق كا دم بھرنے والوں كی سچائی يا ان كے جھوٹے دعووں کا اندازہ لگايا جا سكتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے عراق سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ (ايپا) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراق كی مسلم علما جماعت نے اس بيان میں ميانماركے مسلمانوں كی نسل كشی كے مقابل پر بين الاقوامی برادری كی خاموشی كی پرزور مذمت كی ہے ۔
بيان میں كہا گيا ہے كہ آج كی دنيا نے گلوبل ويلج كے عنوان سے ميانمار میں مسلمانوں كے قتل عام پر اپنی آنكھیں اور كان بند كر لیے ہیں اور اپنی پوری توجہ مشرق وسطی كا امن خراب كرنے اور اديان كے پيروكاروں كے درميان فتنہ پھيلانے پر مبذول كر ركھی ہے۔
1061354