حزب اللہ نے پارليمانی نمائندے كے الزامات كو رد كر ديا

IQNA

حزب اللہ نے پارليمانی نمائندے كے الزامات كو رد كر ديا

23:48 - July 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2377671
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی اسلامی مزاحمتی تنظيم حزب اللہ نے ايك بيان كے ذريعے مغرب نواز سياسی گروپوں کی جانب سے پارلیمانی رکن كو قتل كرنے كی سازش كے الزام كا جواب ديا ہے .
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «french.moqawama»، كے حوالے سے نقل كیا ہے كہ حزب اللہ كے اس بيانیہ میں كہا گيا : گزشتہ كئی سالوں سے حزب اللہ ، اس كے رہنماؤں اور اراكين كے بارے میں جھوٹے الزامات اور دعووں کو نظر انداز کرنے كی سياسی پاليسيوں كے باوجود لبنان كے پارليمانی نمائندے پطرس حرب اور ۱۴ مارچ نامی جماعت كے ديگر اراكين كی جانب سے حزب اللہ كے خلاف مسلسل بیہودہ بيان بازی اور بغير تحقيقات كے الزام تراشيوں کے بعد حزب اللہ نے ان الزامات كی سختی سے تردید كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
قابل ذكرہے كہ لبنان كی پارليمنٹ كے ركن پطرس حرب نے دعوی كيا ہے كہ حزب اللہ نے اس كے قتل كی ناكام كوشش كی ہے ۔
1062343
نظرات بینندگان
captcha