يورپی يونين نے حزب اللہ كا نام بليك لسٹ میں شامل كرنے كو مسترد كر ديا

IQNA

يورپی يونين نے حزب اللہ كا نام بليك لسٹ میں شامل كرنے كو مسترد كر ديا

13:37 - July 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2377867
بين الاقوامی گروپ : يورپی يونين نے ۲۳ جولائی بروز منگل كو اسرائيلی وزير خارجہ كی جانب سے حزب اللہ كا نام بليك لسٹ میں شامل كرنے پر مشتمل درخواست اقوام متحدہ میں پيش كیے جانے كو مسترد كر ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانس كی خبر رساں ايجنسی (AFP)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ يورپی يونين كے سربراہ ملك "قبرس" كے وزير خارجہ ايراتو كوزاكو ماركوليس، نے كہا : يورپی يونين نے حزب اللہ كو دہشت گرد تنظيموں كے زمرے میں شامل كرنے كی مخالفت كی ہے ۔
ايراتو كوزاكو ماركوليس، نے مزيد كہا : حزب اللہ لبنان كی ايك مؤثر سياسی جماعت ہونے كے ساتھ ساتھ فوجی طاقت كی بھی حامل ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ بلغارستان میں اسرائيلی بس كو بم دھماكے كا نشانہ بنانے كی ذمہ داری «قاعدة الجهاد» نامی تنظيم نے قبول كر لی ہے جبكہ اس سے قبل اسرائيل نے حزب اللہ پربم دھماكے میں ملوث ہونے كا الزام لگايا تھا ۔
1062056
نظرات بینندگان
captcha