اہل سنّت فرانس كے سربراہ نے مذہب تشیّع اختيار كر ليا

IQNA

اہل سنّت فرانس كے سربراہ نے مذہب تشیّع اختيار كر ليا

13:34 - July 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2377875
بين الاقوامی گروپ : علمائے اہل سنّت فرانس كے سربراہ شيخ سانكو محمدی نے اپنے حالیہ دورہ كربلا میں ۶۸ سال كے بعد مذہب تشیّع قبول كر ليا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ سانكو محمدی نے كربلا كے شيعہ عالم دين شيخ وليد البعاج كے ساتھ ملاقات میں كہا : مقام افسوس ہے كہ میں ۶۸ سال قبل تشیّع كا درست ادراك نہیں كر سكا ۔
انہوں نے كربلا اور وجود مقدس امام حسين (ع) كو ايك كشف نو قرار ديا اور كہا : اب میں مذہب تشیّع كی حقيقت سے واقف ہو چكا ہوں اور میں جس حقيقت كو درك كر چكا ہوں ، اسے ساری دنيا میں رائج كروں گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : ميری طرف سے آيت اللہ سيستانی كی خدمت میں كہہ ديا جائے كہ میں آج تشيع كا ايك سپاہی ہوں اور اب میں نے حقيقی اسلام كو پہچان ليا ہے ۔
1062009
نظرات بینندگان
captcha