انقلابيوں كے مطالبات كے تحقق كا واحد راستہ مزاحمت كے ساتھ تمسك ہے

IQNA

انقلابيوں كے مطالبات كے تحقق كا واحد راستہ مزاحمت كے ساتھ تمسك ہے

23:53 - July 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2379398
بين الاقوامی گروپ : ۲۷ جولائی كو آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے منامہ میں نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران زور ديا ہے كہ بحرين كے انقلابيوں كے مطالبات كے تحقق كا واحد راستہ مزاحمت كے ساتھ تمسك اور اپنے جائز حقوق تك رسائی كے لیے مسلسل كوشش كرنا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان كے ریڈيو نور كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ منامہ كے خطيب جمعہ اور بحرينی شيعوں كے قائد (آيت اللہ شيخ عيسی قاسم) نے خيال ظاہر كيا ہے كہ بحرينی عوام جو مختلف قسم كے مظالم اور شكنجوں كا سامنا كر رہی ہے ، اپنے جائز حقوق تك رسائی كے لیے مسلسل كوشش اور مزاحمت كے ساتھ تمسك كو اپنا نصب العين قرار ديتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ بحرينی عوام اس بات كو سمجھتی ہے كہ مزاحمت كے راستے پرصبر اور پائيداری ہی آل خيلفہ كی ظالم حكومت سے چھٹكارے كا باعث بنے گی اور ظلم كے سامنے سر تسليم خم كرنا آزادی تك پہنچنے كی تمام اميدوں كو خاك میں ملا سكتا ہے ۔
1063938
نظرات بینندگان
captcha