امتوں كے درميان الہی پيغام پھيلانا تمام مسلمانوں كا فرض ہے

IQNA

امتوں كے درميان الہی پيغام پھيلانا تمام مسلمانوں كا فرض ہے

23:54 - July 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2379400
بين الاقوامی گروپ : دنيا بھر میں الہی پيغام كو نشر كرنا اور اس كو غير مسلم افراد تك پہنچانا اسی طرح انہیں دين مبين كی طرف دعوت دينا ہر مسلمان پر فرض ہے اور بے شك روز محشر اس الہی حكم كے بارے میں سوال كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «gulftoday»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكی مسلمانوں كے خطيب اور اسلامی مطالعات كے معروف محقق شيخ خالد ياسين نے دبئی میں جاری گيارہویں رمضان فيسٹيول میں (زندگی كا ہدف) كے موضوع پر اپنے خطاب كے دوران زندگی كے مختلف اہداف میں غور وفكر كی ضرورت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كريم میں اللہ نے ارشاد فرمايا : اس زمين و آسمان میں اللہ نے جس چيز كو بھی خلق كيا ہے وہ حكمت اور خاص ہدف كے تحت ہے ۔
1064178
نظرات بینندگان
captcha