ايرانی آرٹسٹ كے توسط سے دنيا كا سب سے چھوٹا قرآن چاندی كی پلیٹ پر كندہ

IQNA

ايرانی آرٹسٹ كے توسط سے دنيا كا سب سے چھوٹا قرآن چاندی كی پلیٹ پر كندہ

23:54 - July 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2379402
بين الاقوامی گروپ : ايرانی آرٹسٹ (رانين اكبر خانزادہ) كے توسط سےA4 سائز میں 1.5 عدد چاندی كی پلیٹوں پر دنيا كا سب سے چھوٹا قرآن مجيد كندہ كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «The Muslim Times»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دبئی میں مقيم ايرانی آرٹسٹ نے 1.5 عدد چاندی كی پلیٹوں پر ۱۱۴ قرآنی سورتوں كو كندہ كر كے عالمی ريكارڈ قائم كيا ہے ۔
واضح رہے كہ ايرانی آرٹسٹ خانزادہ ايسے حروف كو لكھنے اور پڑھنے كی صلاحيت ركھتے ہیں جو عام آدمی كو نظر آنے والے حروف سے ۳۰ گنا چھوٹے ہوتے ہیں ۔
وہ اس صلاحيت كو صرف قرآن كريم كی نگارش كے لیے استعمال كرتے ہیں اور گزشتہ ۱۲ سال سے ہر سال قرآن مجيد كا نيا ڈيزائن تيار كرتے ہیں ۔
1064214
نظرات بینندگان
captcha