ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق، عراق ، لبنان اور شام جيسے ممالك كے مذہبی بلشرز نے بين الاقوامی قرآنی نمائش كے ملكی حصے میں نمائش كے آغاز سے ہی ديگر ايرانی اسٹالز كی مانند اپنی سرگرميوں كا آغاز كيا ہے ۔
واضح رہے كہ لبنانی پبلشرز امجاد ، دارابن كثير ، علی (ع) فكر و فن ، الاعلمی انسٹی ٹيوٹ ، كتيبہ ، دارالخير ، دارالخير اور دار القرآن ، البلاغ انسٹی ٹيوٹ ، دارالفكر اور دارالقرآن وغيرہ ان غير ملكی پبلشرز میں سے ہیں جو بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں شركت كررہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ان پبلشرز نے خوبصورت قرآنی نسخے ، مذہبی كتابیں ،عربی زبان میں قرآنی تفسيریں اور ان كے علاوہ بہت سے ديگر مذہبی آثار منظر عام پر ركھے ہیں جن كا لوگوں كی جانب سے بھر پور استقبال كيا گيا ہے ۔
1064476