اسلامی ذرائع ابلاغ میں طلبہ كے قرآنی مقابلے منعكس كرنے كی ضرورت

IQNA

اسلامی ذرائع ابلاغ میں طلبہ كے قرآنی مقابلے منعكس كرنے كی ضرورت

0:26 - July 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2379417
بين الاقوامی گروپ : مسلمان طلبہ كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی كوريج ملكی ذرائع ابلاغ كے ساتھ ساتھ عالمی میڈيا پر بھی كی جائے تاكہ قرآنی فعاليتوں كے شائقين بالخصوص عرب ممالك میں اس طرح كے پروگراموں سے زيادہ آشنا ہوں ۔
مسلمان طلبہ كے چوتھے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حفظ كل كے شعبہ میں شام كی نمائندگی كا اعزاز حاصل كرنے والے حافط عماد حوریہ اسماعيل نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں اسلامی اور غير اسلامی ممالك كے نمائندے شركت كر رہے ہیں اور ايران میں منعقد ہونے والے مسلمان طلبہ كے عنوان سے قرآنی مقابلے اپنی نوعيت میں ايك عظيم اسلامی اجتماع ہے ۔
عماد حوریہ اسماعيل نے مزيد كہا : بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں دنيا بھر سے لائق حفاظ ايك جگہ جمع ہوتے ہیں اور اس سے اسلامی امہ پر انتہائی مثبت اثرات مرتّب ہوتے ہیں ۔
1063422
نظرات بینندگان
captcha