سعودی عرب كے شہر قطيف میں ماہ رمضان كی مناسبت سے حفظ قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

IQNA

سعودی عرب كے شہر قطيف میں ماہ رمضان كی مناسبت سے حفظ قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

23:49 - July 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2380310
بين الاقوامی گروپ : ۲۷ جولائی بروز جمعہ ، سعودی عرب كے شيعہ نشين صوبے (قطيف) میں دارالقرآن خيراتی انجمن كی كوششوں سے ساتویں رمضان حفظ و تجويد قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ والفجر كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے قطيف كے علاقے (حی البحر) میں واقع خيراتی انجمن كے ہال میں انجمن كے انيسویں فيسٹيول كے ضمن میں منعقد كیے گئے ہیں ۔
واضح رہے كہ پرائمری اور ہائی سكول كے ۲۶ طلباء ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور اسی طرح بڑی عمر كے افراد كو بھی پہلی مرتبہ مقابلوں میں شركت كا موقع فراہم كيا گيا ہے ۔
ان مقابلوں كے آرگنائزر مرتضی آل السيد صالح نے خيال ظاہر كيا ہے كہ یہ مقابلے جيوری میں موجود ممتاز اساتيد من جملہ محمد ابو سعيد ، حسين المسجن ، عادل آل جواد ، حسن الدحيليب اور عيسی ابو سعيد كے زير نگرانی منعقد كیے گئے ہیں ۔
1065002
نظرات بینندگان
captcha