امارات ؛ "كشف كعبہ" كے عنوان سے نمائش كا انعقاد

IQNA

امارات ؛ "كشف كعبہ" كے عنوان سے نمائش كا انعقاد

11:49 - July 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2380746
بين الاقوامی گروپ : ابو ظہبی كے اسلامی بينك نے ابو ظہبی میں واقع امارات كے سركاری محل میں كشف كعبہ نمائش كا اہتمام كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات كی خبر رساں ايجنسی (WAM)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش كا ہدف داستان كعبہ كا تعارف اور اسلامی تاريخ و ثقافت میں خانہ خدا كی اہميت كا جائزہ لينا ہے ۔
اس نمائش میں خانہ كعبہ كا پردہ ، لكڑی سے بنے ہوئے خانہ كعبہ كے قديم دروازے ، حجر اسود ، مقام ابراہيم اور خانہ كعبہ كی ناياب تصاوير پيش كی گئی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ كشف كعبہ نمائش ۲۴ اگست بروز جمعۃ المبارك تك جاری رہے گی ۔
1064375
نظرات بینندگان
captcha