بيلجئيم ؛ ہفتہ "حفظ قرآن كريم " كا انعقاد

IQNA

بيلجئيم ؛ ہفتہ "حفظ قرآن كريم " كا انعقاد

11:48 - July 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2380749
بين الاقوامی گروپ : آيسسكو كے زير اہتمام ہفتہ حفظ قرآن كريم بيلجئيم كے دار الحكومت بروكسل میں يكم اگست سے شروع ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار رونامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ قرآنی ہفتہ آيسسكو كے شعبہ تبليغ و ارشاد كی نگرانی میں منعقد ہو گا اور ۵ اگست تك جاری رہے گا ۔
یہ ہفتہ حفظ قرآن ، كلام وحی كی تعليم اور صحيح اسلامی ثقافت كی نشر و اشاعت كے حوالے سے عالم اسلام سے باہر كے مسلمانوں كی ضروريات پوری كرنے كی غرض سے منايا جا رہا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق عربی زبان كے ساتھ مسلمانوں كی آشنائی ، مغربی ممالك میں مسلمانوں كے تشخّص كی حفاظت اور اسلامی اقدار كا فروغ بيلجئيم میں منعقدہ اس ہفتے كے ديگر اہداف میں سے ہے ۔
1064124
نظرات بینندگان
captcha