پنجاب پوليس اپنی روزانہ كی سرگرميوں كا آغاز تلاوت قرآن سے كرے گی

IQNA

پنجاب پوليس اپنی روزانہ كی سرگرميوں كا آغاز تلاوت قرآن سے كرے گی

21:21 - July 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2381214
بين الاقوامی گروپ : پاكستان كے صوبہ پنجاب كی پوليس كے جديد دستور العمل كے تحت تمام پوليس چوكيوں اور تھانوں كے ملازمين ہر روز تلاوت قرآن كريم سے اپنی ڈيوٹی كا آغاز كرنے كے پابند ہوں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «The Nation» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صوبہ پنجاب پوليس كے انسپكٹر جنرل نے تمام پوليس چوكيوں اور تھانوں میں كام كا آغاز قرآن كريم كی تلاوت سے كرنے كا حكم صادر كيا ہے ۔
پوليس كے ايك ترجمان كا كہنا ہے كہ یہ دستور العمل تمام پوليس مراكز كو ارسال كر ديا گيا ہے اور جلد ہی اس پر عمل در آمد شروع كر ديا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ پوليس كے مختلف علاقوں میں قائم مراكز كے سربراہان بھی ان احكامات پر عمل در آ٘د كے پابند ہوں گے ۔
1064963
نظرات بینندگان
captcha