ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «The Nation» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صوبہ پنجاب پوليس كے انسپكٹر جنرل نے تمام پوليس چوكيوں اور تھانوں میں كام كا آغاز قرآن كريم كی تلاوت سے كرنے كا حكم صادر كيا ہے ۔
پوليس كے ايك ترجمان كا كہنا ہے كہ یہ دستور العمل تمام پوليس مراكز كو ارسال كر ديا گيا ہے اور جلد ہی اس پر عمل در آمد شروع كر ديا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ پوليس كے مختلف علاقوں میں قائم مراكز كے سربراہان بھی ان احكامات پر عمل در آ٘د كے پابند ہوں گے ۔
1064963