ايرانی پارليمنٹ میں اصفہان كے نمائندے حجّت الاسلام و المسلمين سالك نے بيسویں بين الاقوامی قران كريم نمائش میں بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : انقلاب اسلامی كی كاميابی سے پہلے جب ايرانی سعودی عرب جاتے تھے تو انہیں صیہونی كہا جاتا تھا اور انہیں قرآن كريم پڑھنے سے روكا جاتا تھا ليكن آج اسلامی انقلاب كی بركت سے ہم عالمی سطح پر اس مقام پر پہنچے ہیں كہ چار سالہ طباطبائی كے حفظ قرآن كا سعودی ولی عہد اور اعلیٰ شخصيات كی موجودگی میں امتحان ليا جاتا ہے اور یہ چار سالہ بچہ ان تمام حكّام كو حيرت زدہ كر ديتا ہے ۔
1065583