ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی اخبار ، روزنامہ (عكاظ) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تقريب سعودی بادشاہ كے زير نگرانی اور قرآنی محققين اور ماہرين كے علاوہ عالمی انجمن برائے حفظ قرآن سے وابستہ مراكز كے سربراہوں كی موجودگی میں منعقد كی جائے گی ۔
عالمی انجمن برائےحفظ قرآن كے جنرل سيكرٹری عبداللہ بصفر نے خيال ظاہر كيا ہے كہ عالمی جايزہ برائے خدمت قرآن كريم ان لوگوں كو ديا جاتا ہے جنہوں نے قرآنی تعليم و تربيت كے ميدان میں خاطر خواہ سرگرمياں انجام دی ہوں اور یہ جايزہ خدمت قرآن كريم كےسلسلے میں سعودی عرب كی بين الاقوامی سرگرميوں كا حصہ ہے ۔
1066242