فلسطين میں قرآن كريم كی تقسيم

IQNA

فلسطين میں قرآن كريم كی تقسيم

11:03 - July 31, 2012
خبر کا کوڈ: 2381706
بين الاقوامی گروپ : اسلامی جہاد سے منسلك اجتماعی روابط و اصلاح كمیٹی نے رفح شہر میں قرآن كريم كے نسخے تقسيم كرنے كا اقدام كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فلسطين سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "دنيا الوطن" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جہاد اسلامی سے منسلك اس كمیٹی نے رفح شہر میں ماہ رمضان كی آمد پر قرآن كريم تقسيم كرنے كا اہتمام كيا ہے ۔
قرآن كريم كی تقسيم كا ہدف فلسطينی شہريوں میں تلاوت قرآن كے ساتھ ساتھ اس كے معانی و مفاہيم میں تدبّر بتايا گيا ہے ۔
كمیٹی كے ذمّہ داروں نے رفح شہر میں فلسطينی خاندانوں كے ساتھ ملاقات میں انہیں قرآن كريم كے نسخے ہدیہ كیے كہ جس كے دوران كمیٹی كے مسئول شيخ ابو الاديب الدربی نے اپنے خطاب میں مسلمانوں كے درميان قرآن كريم كی عظمت و اہميت ، قرائت قرآن كی تشويق اور معاشرے میں قرآنی تعليمات كی ترويج كو اس پروگرام كے اہداف میں سے قرار ديا ۔
1066285
نظرات بینندگان
captcha